﴾ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ﴿
Welcome to Islamic Queries, where you can ask questions and receive answers from other members of the community.
✉ Dear users

Due to huge spam posted on this forum everyday, we have blocked user registration. From now onwards, you should mail your questions via this contact form or leave a message on the chat-box on the bottom right and experts will be answering it, rather than unknown members. You may also specify whether to make your discourse public on Islamic Queries platform or keep it private or use a different name.

Regards
Caller To Islam


Links


توحید حاکمیت کیا ہے؟

0 votes
23 views asked Jul 23, 2014 by anonymous

1 Answer

0 votes

توحید حاکمیت کیا ہے؟ -- علمائے کرام کے فتاوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کچھ داعیان نے توحید کی تین معروف اقسام کے ساتھ ساتھ توحید حاکمیت کو بہت زیادہ اہمیت دینی شروع کردی ہے۔ یہ چوتھی قسم ان تین اقسام میں داخل ہے لیکن اسے ایک الگ قسم قرار دے کر اس کا خصوصی اہتمام کرانا آج کل ضروری ہو گیا ہے 

یہ کا جاتا ہے شیخ محمد بن عبد الوہاب (رحمتہ اللہ علیہ) نے توحید الوہیت کو اس لئے ذیادہ اہمیت دی جب انہوں نے مشاہدہ کیا کہ لوگ اس باب میں غفلت بر رہے ہیں اور اسی طرح امام احمد بن حنبل (رحمتہ اللہ علیہ) نے توحید اسماء صفات پر اس لئے خصوصی توجہ دی جب انہوں نے دیکھا کہ لوگ اس باب میں غفلت برت رہے ہیں۔ اب چونکہ فی زمانہ لوگ توحید حاکمیت میں غفلت کا شکار ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ ہم اس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھیں، یہ بات درست ہے

قومی اسمبلی کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کے وہ اللہ کے نازل کردہ دستور وقانون پر پھر سے غور کرے جس کا جی چاہئے تو اس کو قانون بنادے جی چاہئے تو ٹھکرادے اسمبلی کو یہ اختیار دینا ہی شرک فی الحاکمیہ ہے اسمبلی کی منظوری کے بعد دستور مانا تو کیا مانا۔۔۔ یہ اللہ کی اطاعت ہوئی یا اسمبلی کی

تمام انبیاء کرام (علیہم السلام) نے اپنی دعوت کا آغاز ایک اللہ کی عبادت کا حکم دینے اور ہر قسم کے شرک کی نفی سے کیا، اور اللہ تعالی نے ہمیں انہی کے راستے کی پیروی کرنے اور دعوت دین ہو یا دیگر دینی امور ہمیں انہی کے منہج کی اتباع کا حکم دیا گیاہے۔ اللہ تعالی کے احکامات کی پابندی کرنا اور اس کی منع کردہ چیزوں سے اجتناب کرنا اور اس کی شریعت کو نافز کرکے اس کے مطابق فیصلے کرنا یہ سب توحید کو اپنانے اور شرک سے پاک رہنے ہی میں شامل ہے۔

وصلی اللہ علیہ نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ وسلم

-----------------------

answered Jul 23, 2014 by Abid (1,970 points)
...